رشتہ کے لئے یہ مجرب وظیفہ دعاوں سے مشکلات کا حل کتاب کے صفحہ نمبر 139 سے لیا گیا ہے۔
جس کا کوئی کام نہ ہوتا ہو بالخصوص رشتہ نہ آتا ہو وہ آیت کریمہ کا کثرت کے ساتھ ورد کرے۔ اس کا ہر کام پورا ہو گا۔ کو مہم درپیش ہو یا سر پر بے پناہ قرض ہو تو نماز جمعہ کے بعد آیت کریمہ پانچ سو بار پڑھنے سے انشاءاللہ مشکل حل ہوگی۔
اگر لڑکے یا لڑکی کا رشتہ طے نہ ہوتا ہو تو 501 بار نماز فجر کے بعد آیت کریمہ کا ورد کریں۔ گیارہ روز تک وظیفہ کرنے کے بعد اللہ پردہ غیب سے مدد فرمائے گا۔
آیت کریمہ کا ورد کرنا ہر مرض کے لئے اکسیر ہے۔ اپنے نفس کو قابو کرنے اور دل کو شیطا نی وسواس سے پاک کرنے کی غرض سے ہر نماز کے بعد آیت کریمہ کا ورد کریں۔ انشاء اللہ نفس مغلوب ہوگا اور طبیعت نیک کاموں کی طرف ہوگی۔
آیت کریمہ کو اعداد کی تعداد کے مطابق پڑھنے سے اللہ پڑھنے والے کو عقل و فہم کی دولت سے مالا مال فرماتا ہے۔ لوگوں کی نظروں میں اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔