رزق میں اضافے کا یہ مجرب وظیفہ کتاب دعاوں سے مشکلات کا حل کے صفحہ نمبر 116 سے لیا گیا ہے۔
اس وظیفہ کو جمیع حاجات و مہمات اور کشادگی رزق کےلئے اس طرح پڑھیں کہ سورہ مزمل کو جمعہ کے دن غسل کر کے اول وقت نماز عصر پڑھیں۔ پھر دو زانوں ہو کر بیٹھیں اور سورہ واقع ایک بار بمع بسمہ اللہ شریف پڑھیں۔
دوسرے روز دو مرتبہ تیسرے روز تین مرتبہ، اس طرح سے ہر روز بڑھاتے جائیں یہاں تک کہ چالیسویں روز چالیس بار اس طرح پڑھیں کہ مغرب تک پوری ہو جائےاور و آخر درود ابراہیمی گیارہ مرتبہ پرھیں۔
اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو قبل نماز عصر کے پڑھیں اور جب عصر کا وقت آئے تو نماز پڑھ کر پھر پڑھیں یہ وظیفہ مجرب اور آزمودہ ہے۔