Zulf e Bengal PDF Book, Koka Pandit Lazzat un Nisa PDF Book, Kala pani, Koh qaaf, zulf bengala pdf

سحر بندش نکاح و شادی کا کھولنا

اس سفلی علوم کے زریعے ایسا جادو کیا جاتا ہے یا کروایا جا تا ہے کہ جس سے اول تو عورت کے لئے کوئی رشتہ نہیں آتا، اور اگر آتا ہے تو عورت کئی حیلوں بہانوں سے انکار کر دیتی ہے۔ اس اس کے لئے آمادہ نہیں ہوتی۔ جس سے بچی یا بچے کے لواحقین عاجز آ جاتے ہیں۔ اور اگر رشتہ آ بھی جائےتو بات کسی نہ کسی وجہ سے رہ جاتی ہے۔

سحر بندش نکاح و شادی کا کھولنا

سحر کی علامات

دائمی سر درد رہنا، سینے میں عصر سے لے کر رات تک شدید گھٹن، تنگی، مرد یاعورت میں پہلی ہی نظر میں نقائِص نکالنا، نیند میں سخت بے چینی رہنا، معدے میں درد اور مروڈ، پیٹھ کی نیچلی ہڈیوں میں درد، پاخانہ اور پیشاب سخت بدبودار ہونا  وغیرہ وغیرہ۔

شادی کی بندش کھولنے کا طریقہ

طریقہ نمبر 1

صبح جاگنے اور رات کو سوتے وقت روزانہ اپنے اوپر آیت الکرسی گیارہ مرتبہ معوذ تین سات مرتبہ، اول و آخر درود شریف شفاء سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے کا معمول بنایا جائے۔

طریقہ نمبر 2

روزانہ تازہ پانی پر سورہ فاتحہ بعہ وصل بسمہ اللہ شریف گیارہ مرتبہ، چہار قل شریف گیارہ مرتبہ، آیت الکرسی سات مرتبہ اور آیات سحر سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ اور اس دم شدہ پانی کو صبح نہار منہ پی لیں۔ یہ عمل اکتالین یوم تک جاری رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *